بورڈ آف ڈائر یکٹرز کی پروفائل

محمد عبداللہ (چیئر مین)

جناب محمد عبداللہ’’سیفائر فائبرز لیمٹیڈ ‘‘کے چیئر مین اور بانی ہیں ۔ انھیں ٹیکسٹائل کی صنعت میں وسیع اور متنوع تجربہ حاصل ہے ۔ وہ پچاس (50)سال سے زائد کے عرصہ سے اس پیشے سے وابسطہ ہیں ۔ چونکہ انھیں ٹیکسٹائل ملز کے اندرونی کام کا مکمل علم ہے گویا وقتاً فوقتاً مل کے امور کو موثر اور احسن طریقے سے چلانے میں راہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ انھیں دستاویز کی تشکیل و تجویذ میں ، مستقبل کی منصوبہ بندی اور مخصوص ملازمت کیلئے درست انتخاب کرنے میں نہایت عمدہ مہارت حاصل ہے ۔ انھوں نے لا تعداد بیرونی ممالک کے دورے کئے اور اندرونی اور بیرونی ممالک میں وسعی شہرت حاصل کی ۔ آپ کی قابلیت کی بنا ء پر آپ کو ’’ستارہ امتاز ‘‘ سے نوازا گیا ہے اور آپ کئی دیگر کمپنیوں اور خدمت خلق اداروں کے بوڈ آف ڈائریکٹر ز میں خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔

شاہد عبداللہ (چیف ایگزیکیٹو )
جناب شاہد عبداللہ سفائیر گروپ کے ساتھ 1980ء سے وابستہ ہیں ۔ سیفائیر گروپ کی مختلف کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہونے کی حیثیت سے عنایت کردہ ذمہ داریاں انھیں نازک صورتوں میں فیصلہ لینے اور چیلنجز قبول کرنے کے قابل بنا چکی ہیں ۔ انھیں دونوں قلیل اور طویل مدتی عہدوں کیلئے پیشگوئی اور منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے ۔ انھوں نے گرم جوشی کے ساتھ نئے منصوبوں کی منصوبہ بندی میں حصہ لیا اور ذمہ دارانہ انداز سے کمپنی کی ترقی و کشادگی میں خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انھوں نے ٹیکسٹائل کے کاروبار میں تکنیکی راہیں جیسے بنائی ، کون ڈائینگ ملبوسات کی انگائی فنشنگ وغیرہ متعارف کروائیں ۔وہ ٹیکسٹائل سپنگ ، ویونگ ، بنائی ، انگائی ، فنشنگ اور پاور جنریشن میں باکمال تجربہ حاصل کرچکے ہیں ۔ حال ہی میں ایک ڈبل ایندھن پاور پر اجیکٹ ، مشترکہ سائیکل ، 225میگاواٹ کی صلاحیت کا حامل ، سافائیر الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ کے نام سے تجارتی نقطہ نظر کی بنیاد پر شروع کردیا گیا ہے ۔ آپ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور ٹیکسٹائل کے کاروبار کا خا صا تجربہ رکھتے ہیں ، خاص طور پر خام مال ، پلانٹ اور مشینری ، دیگر اثاثوں اور کاروباری لین دین کے مجاز خود ہیں ۔ تجربہ ہے اور کامیابی کے ساتھ سیفائیر منصوعات کی مقامی اور ایکسپورٹ مارکیٹ میں درخشاں پر سگالی پیدا کرچکے ہیں ۔ اچھے علم اور پیدا وار کی خرید و فروخت کے تجربے کے علاوہ وہ ایک منظم اور کامیاب طریقے سے گروپ کی انتظامیہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کراچی سے کامرس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

ڈائریکٹرز

 ندیم عبداللہ
جناب ندیم عبدللہ نے MSگل یونیورسٹی کینیڈ ا سے کامرس میں گریجویشن کی ۔ اس وقت وہ SFL لیمٹیڈ کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر اور دیگر گروپ آف کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں ۔ وہ نوجوان تنظیم کے ڈائریکٹر ، انڈس انٹرپرائز ، پاکستان بزنس کونسل ، سٹینڈرز چارٹرڈ پاکستان اور بھارت پاکستان بزنس فارم کے چیف ایگزیکیٹو اور رکن رہے ہیں ۔ انھوں نے کاروبار کو جدید دور میں ترقی کی کشادہ راہ پر گامزن کیا نیز نئی مصنوعات متعارف کرائیں ۔ جنھوں نے ٹیکسٹائل کے کاروبار کی اقدار اور منافع میں اضافہ کیا۔ وہ کاروبار کے تمام آپریشنل معاملات میں دلچسپی لیتے رہے جس نے انھیں کاروبار کا گہرا تجربہ اور بہترین سمجھ فراہم کی ۔ انھوں نے سیفائیر گروپ کے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں کے تنوع کی قیادت کی نیز مسٹر ندیم متعدد شعبوں ، مارکٹنگ ، فروخت خام مال کی فراہمی ، مصنوعات کی پروڈکشن اور دیگر انتظامی امور میں باکمال مہارت رکھتے ہیں ۔
عا مر عبداللہ
مسڑعا مر عبداللہ نے بذ نس ایڈ منسٹر یشن میں امریکہ سے ماسڑزکیا ۔ انھوں نے چھوٹی عمر میں ہی گروپ میں شمیولیت اختیار کر لی اور 1990 ؁ء میں کمپنی کے مختلف شعبوں کے ڈائریکڑ مقرر ہوئے ۔ انھوں نے ٹیکسٹائل سکیڑ کے کا روبار میں تو سیع کی اور اس کے منصوبوں میں ڈیر ی فارم کے شعبہ کو بھی وسعت دی۔ سیفائیر گروپ کے ڈائر یکڑ کی حیثیت سے ، عنایت کر دہ ذمہ داریوں نے انھیں چیلنجزکو قبول کرنے اور خوبی سے انجام دینے کے قابل بنا دیا ، نز نا زک صورتحال میں ثمر آور فیصلہ کرنے کی مہارت بھی حاصل ہوئی۔ٹیکسٹائل کے کاروبار میں مصنوعا ت کی منصوبہ بندی چونکہ موسمی ردوبدل کے پیش نظربدلتی رہتی ہے۔جس کا انھیں بخوبی تجربہ ہے ۔ خاص طور پر انھیں خام مال کی خریداری،پلانٹ اور مشنیری اور دیگر اثاثوں کے لین دین میں مہا رت حاصل ہے ۔ انھوں نے مصنوعات کی ضرورت کو مقامی اور ایکسپورٹ مارکیٹوں میں ضروع دینے کیلئے باکمال خدمات انجام دیں ۔
یوسف عبداللہ
جناب یوسف عبداللہ نے برطانیہ سے بذنس ایڈ منسٹر یشن میں ماسٹر کیا ۔ وہ SFL لیمٹیڈ کے ڈائریکٹراور دیگرشعبوں کی انتظامیہ کے رکن ہیں ۔ وہ 1995 ؁ء میں سیفائر انڈسٹری کی مختلف کمپنوں کے ڈائر یکڑبن گئے ۔ انھیں ٹیکسٹائل ، رنگائی ، بنائی اورفنشنگ کا بہترین تجربہ حاصل ہے۔وہ نئے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان کے نفاز و توسیع میں عملی طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے ٹیکسٹائل کے کاوربا ر میں نئی راہیں متصارف کروائیں نز مقامی وبین الاقوامی مارکٹیوں میں سیفائرگروپ کی مصنوعات کی ضرورت میں اضافے کیلئے اہم کردار کیا۔اس وقت وہ سیفائرگروپ کی اقدار اور دیگر شعبوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ۔ اعلیٰ تعلیم اور مصنوعات کے نمایاں تجربہ کے علاوہ وہ ایک منظم ایڈ منسٹر یڑ ہیں اور گروپ کی انتظامیہ کو کامیابی سے سنبھالے ہوئے ہیں ۔
شایان عبداللہ
مسٹر شایان عبداللہ نے بذنس مینجمیٹ میں امریکہ سے بیچلر کیا ینز اکنامکس اور فائنانس کی تعلیمات حاصل کیں ۔ اس کے علاوہ وہ کئی یونیورسٹیوں ، لنڈن اسکول آف اکنامکس اور لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے دیگر پیشہ وارانہ کو رسز کر چکے ہیں ۔ سیفائر فائبرز لیمٹیڈ کی تقرری سے پہلے مسٹرشایان دوسری کمپنوں میں ایگز یکٹیو سطح پرکام کر چکے ہیں وہ خام ما ل کی خریداری ، اکاوئنٹس کی نگرانی، کارخانوں سیفائرفا ئبرززلمٹیڈ کے کٹائی کے کارخانوں ، امیرکاٹن ملز لمٹیڈ اور ریلائنس کاٹن ملز لمٹیڈ میں اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
تجمل حسین بخاری
مسٹر تجمل حسین بخاری نے پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ۔ وہ پاکستان انٹسی یٹوٹ آف بینکر کے ممبر اور چادٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز لند ن کے ایسوسی ایٹ ہیں ۔ انھیں بنکاری کے شعبہ کا بہترین وسیع تجربہ ہے۔اور آپ مختلف کمپنیوں اور بینکوں میں ڈائریکڑ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔